سندھ حکومت کا بینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان


کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ حکومت نے 27 دسمبر کو شہید بے نظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کا اعلان کردیا۔نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے کل عام تعطیل کی منظوری دیدی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ یوم شہادت محترمہ بینظیر بھٹو کی مناسبت سے کل صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 27 دسمبر کو پیپلز پارٹی کی مرحوم چیئر پرسن شہید بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پرعام تعطیل ہوگی جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت اور اس کے ذیلی تمام سرکاری و نجی ادارے اور لوکل کونسلز بند رہیں گے۔