خیبر پختونخوا

مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور


پشاور(قدرت روزنامہ) مانسہرہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے گئے۔ریٹرنگ آفیسر این اے 15ہاجرہ سمیع کے سامنے دونوں اطراف سے وکلاء نے دلائل دیے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے نواز شریف کے خلاف دائر اعتراض مسترد ہوگئے۔
پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات دائر کیے تھے۔درخواست گزار کے مطابق آئین پاکستان کی روح سے کوئی عدالتی فورم سپریم کورٹ کے فیصلے سے منحرف نہیں ہو سکتا ہے، نواز شریف نے اپنی تاحیات نااہلی کو سپریم کورٹ میں جائزہ لینے کی استدعا کی جو مسترد ہو چکی ہے۔
اعظم سواتی کا درخواست میں موقف تھا کہ متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیے اہل قرار دیں کیونکہ نواز شریف آئین کی شق 62 (1 او ایف) کے تحت بے ایمان اور کرپشن کے مرتکب پائے گئے اور نواز شریف مجاز نہیں کہ الیکشن لڑ سکیں یا کوئی سرکاری عہدہ رکھ سکیں۔ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نے تاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے۔
اعتراضات پی ٹی آئی کے لیڈر شاہد رفیق اور شہری زکریا طارق نے ریٹرننگ آفیسر این اے 15 کے پاس داخل کروائے تھے۔

متعلقہ خبریں