روپیہ مستحکم، ڈالر کا بھاؤ مزید گر گیا

کراچی (قدرت روزنامہ) ملکی تبادلہ منڈیوں میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی کی بے قدری جاری ہے۔

آج نیوز کے مطابق سال 2023 کے آخری کاروباری روز کی ابتداء پر انٹر بینک میں 53 پیسے کمی کے بعد ڈالر کی خرید و فروخت 281 روپے 40 پیسے میں جاری ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تبادلہ مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 93 پیسے ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بھی تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔