فن و ثقافت شوبز

فریال محمود نے اپنی طلاق کی وجہ بتا دی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل فریال محمود نے سابق شوہر اداکار دانیال راحیل سے طلاق کی وجہ بتا دی۔فریال محمود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنی ناکام ازدواجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔
اُنہوں نے انکشاف کیا کہ شادی کے بعد میرے اور دانیال راحیل کے درمیان کافی مسائل پیدا ہونے لگے تھے، ہم دونوں کی ذہنی صحت بری طرح متاثر ہو رہی تھی۔اداکارہ نے کہا کہ اس شادی میں جسمانی تشدد بالکل نہیں تھا لیکن ہم دونوں نے ایک دوسرے پر ذہنی تشدد کیا۔ذہنی اذیت ملنے کے بعد بھی بار بار اپنے سابق شوہر کے پاس جاتی تھی کیونکہ میں اُن سے بہت زیادہ پیار کرتی تھی۔
اُنہوں نے کہا کہ میں بھی ایک عورت ہوں اس لیے میں عورتوں کے جذبات کو سمجھتی ہوں تو میں کسی بھی ایسی عورت کو غلط نہیں بولوں گی جو اپنے شوہر کی بدتمیزی برداشت کر رہی ہو۔فریال محمود نے کہا کہ جب بھی کوئی عورت کسی مرد کی محبت میں مبتلا ہوتی ہے تو وہ اس کی بدتمیزی اور اس کا تشدد بھی برداشت کر لیتی ہے۔
واضح رہے کہ فریال محمود کی شادی اداکار دانیال راحیل سے مئی 2020ء میں ہوئی تھی۔ شادی کے 7 ماہ بعد ہی اس جوڑی کے حوالے سے یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ دونوں میاں بیوی نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام پر اَن فالو کردیا ہے اور علیحدگی اختیار کر لی ہے۔
پہلے تو فریال اور دانیال نے ان افواہوں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دیا مگر یہ شادی زیادہ عرصے نہیں چل سکی اور مارچ 2022ء میں دونوں نے اپنی طلاق کی تصدیق کردی۔

متعلقہ خبریں