بلوچستان میں انتخابات کیلئے 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)صوبائی الیکشن کمشنر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں انتخابات کے لیے 5067 پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے۔صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں 2058 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس اور 2180 حساس ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں پولنگ اسٹیشنز کو سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں 8 فروری کو عام انتخابات شیڈول ہیں۔