سال نو کے پہلے ہی دن سونے کے خریداروں کیلئے اچھی خبر، قیمتیں کم ہو گئیں
کراچی(قدرت روزنامہ)سال نو کے پہلے ہی روز سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ہے۔
نجی ٹی وی چینل “جیو نیوز” کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300روپے کم ہو گئی ،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ 19ہزار 700روپے ہو گئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ2062ڈالر برقرار ہے ،پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20ڈالر پریمیم شامل کرکے 2082ڈالر برقرار ہے۔