انٹر بینک ، ڈالر کی قدر میں مزید کمی

کراچی (قدرت روزنامہ) انٹر بینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر کے بھاؤ میں مزید کمی دیکھی گئی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 12 پیسے سستاہو کر 281 روپے 60 پیسے کا ہو گیا، گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 281 روپے 72 پیسے کا تھا۔

ادھر پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی 100 انڈیکس 132 پوائنٹس کی کمی سے 64 ہزار 514 ہو گیا۔ گزشتہ روز انڈیکس 64 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔