اپنی 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا ہوں، پرویز خٹک
پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین (پی ٹی آئی پی) کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ میں اپنی سیاست میں مصروف ہوں، 70 فیصد الیکشن مہم چلا چکا۔پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران پرویز خٹک نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ الیکشن ہونے چاہئیں، اب تک 70 فیصد انتخابی مہم چلا چکا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی ہیلتھ پالیسی جہانگیر ترین نے دی تھی، بانی پی ٹی آئی کو اس معاملے کا خاک پتا تھا۔
پرویز خٹک نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہوا میں باتیں کرتے ہیں، بتائیں 4 سالہ وفاقی حکومت میں انہوں نے کس چیز کو ٹھیک کیا؟اُن کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں معلوم مولانا فضل الرحمان افغانستان کیوں گئے؟ میں تو اپنی سیاست میں مصروف ہوں۔