کاغذات مسترد: شاہ محمود، حماد اظہر اور صنم جاوید لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے


لاہور(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماؤں شاہ محمود قریشی، حماد اظہر اور صنم جاوید نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔
جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں لاہور ہائی کورٹ کا 3 رکنی فل بینچ شاہ محمود قریشی کی جانب سے 3 حلقوں میں کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت کرے گا۔شاہ محمود قریشی کے حلقہ پی پی 218،این اے 150 اور151 سے کاغذات مسترد ہوئے تھے۔
مریم نواز کی مدمقابل پی ٹی آئی کی امیدوار صنم جاوید خان نے اپیلٹ ٹریبونل کے فیصلے کو چیلنچ کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹریبونل اور ریٹرننگ افسر نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔اپیلٹ ٹریبونل نے جوائنٹ اکاونٹ کو بنیاد بنا کر کاغزات مسترد کیے۔
درخواست میں عدالت سے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور اور الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا حکم دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صنم جاوید 8 ماہ سے پابند سلاسل ہیں انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔