سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پُل مارچ میں عام ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا


کراچی (قدرت روزنامہ)بولان میں سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پنجرہ پل مارچ میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔جنرل منیجر (جی ایم) نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) آغا عنایت کا کہنا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کو ملانے والا پنجرہ پل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ نگراں وزیر اعظم نے پل کو 5 ماہ میں مکمل کرنے کا ٹاسک این ایچ اے کو سونپا تھا، جس کی تکمیل آخری مراحل میں ہے۔انہوں نے کہا کہ این 65 پر پنجرہ پل تعمیراتی منصوبہ فروری کے آخر تک مکمل کیا جائے گا۔ اس کی ڈیزائننگ تبدیل کرکے دورجدید کے تقاضوں کے مطابق بنا رہے ہیں۔
آغا عنایت کے مطابق پنجرہ پل مارچ میں عام ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، پنجرہ پل کی اونچائی 30 فٹ کے بجائے 80 فٹ کردی ہے۔