سعودی عرب میں سردی کی شدید لہر، مختلف علاقوں میں دھند چھا گئی

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے شمالی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں آگئے ہیں جبکہ چند مقامات پر دھند بھی چھائی رہی .


اردو نیوز کے مطابق جزیرہ عرب میں منگل کے روز سے سردی کی لہر شروع ہوئی ہےجو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی، رات کے وقت اور صبح سویرے سردی کی شدت میں اضافہ ہوجائے گا .

اس دوران شمالی علاقے سب سے زیادہ متاثر ہوں گے جبکہ بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں دن کے وقت موسم اعتدال پر رہے گا جبکہ رات کو سردی مائل ہوجائے گا، تبوک اور شمالی علاقوں میں برف جم جائے گی جبکہ درجہ حرارت منفی سے نیچے گر جائے گا . ماہرین نے بتایا ہے کہ رواں ہفتے کے اختتام تک سردی کی لہر میں کمی ہوگی جبکہ وسطی علاقوں میں بارش ہوگی . دوسری طرف سعودی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’خفجی، دمام، جبیل اور الخبر میں صبح 9 بجے تک دھند رہے گی .

. .

متعلقہ خبریں