سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا، ماہرین نے پیشگوئی کردی

ریاض (قدرت روزنامہ) ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز 11 مارچ 2024 کو ہوگا .


متحدہ عرب امارات کے بورڈ آف ایمریٹس ایسٹرونومی سوسائٹی کے چیئرمین ابراہیم الجروان کی پیشگوئی کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 11 یا پھر 12 مارچ کو ہونے جارہاہے .

انہوں نے اس کے ساتھ ہی یہ بھی پیشگوئی کی کہ سعودی عرب میں سردی 20 مارچ کو ختم ہونے جارہے ہیں یعنی26 سال میں پہلی مرتبہ مسلمان سردیوں میں رمضان کے روزے رکھیں گے . رمضان المبارک 2031 تک سردیوں میں آتا رہے اور پھر اس کے بعد واپس گرمیوں کی طرف سفر شروع کر دے گا . سعودی عرب اور پاکستان میں روزے کا دورانیہ 14 سے15 گھنٹے کے درمیان ہو سکتا ہے،، رمضان المبار ک کے بعد عید الفطر ممکنہ طور پر 10 یا 11 اپریل کو ہو سکتی ہے .

. .

متعلقہ خبریں