میرے گھر کچھ لوگ آئے تب سے 2 موبائل غائب ہیں: بیرسٹر گوہر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ میرے گھر جب کچھ لوگ آئے تھے تب سے 2 موبائل فون غائب ہیں . یہ بات پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی .


ان کا کہنا ہے کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ موبائل اس وقت کسی کی تحویل میں نہیں، میں نے لوکیشن چیک کروائی، ایک موبائل کی لوکیشن ای 11 کی ہے . بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ ہمارا مشترک انتخابی نشان ہو تاکہ ووٹر کنفیوژ نہ ہو، میں ایک درخواست کے پراسس کے لیے الیکشن کمیشن آیا تھا .
انہوں نے کہا کہ امیدوار آزاد ہیں، ہارس ٹریڈنگ کے خدشات موجود ہیں، لیکن ہمارے ساتھ مخلص پارٹی امیدوار میدان میں ہیں . پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مشکل وقت میں ورکرز ہمارے ساتھ رہے، امید ہے کہ وہ کرپشن نہیں کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد ہونے کے باوجود ہمیں عدلیہ پر اعتماد ہے .
ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کرنا غیر آئینی و غیر قانونی ہے، پارلیمنٹ جا کر امیدوار پارٹی کا حصہ رہیں گے کیونکہ کاغذات پر پارٹی کانام لکھا ہے . بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی لسٹ اپ ڈیٹ کر دی ہے، کل تک ان کے انتخابی نشان بھی اپ ڈیٹ کر دیں گے .
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ان امیدواروں کے لیے انتخابی مہم بھی چلائیں گے، ہم یہ عوام پر چھوڑیں گے کہ وہ جس کو چاہیں ووٹ دیں . پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نظرِ ثانی کی اپیل دائر کریں گے کیونکہ یہ ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، میرے گھر سے سرسری کاغذات اٹھائے گئے .

. .

متعلقہ خبریں