. .
اوتھل(قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب آف لسبیلہ جام کمال خان عالیانی نے کہا ہے کہ الیکشن کے وقت عوام کو سبز باغ دکھانے والے اب عوام کو ووٹ کے لیئے آکر کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آکر ترقیاتی منصوبے لائیں گے مگر الحمداللہ ہمیں عوام کے ساتھ وعدے کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم نے وزارت میں رہ کر عوام کے لئے اجتماعی ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا اور بڑے بڑے پروجیکٹ بنائے جو واضح زمین پر نظر آرہے ہیں انہوں نے کہا ہے مسلم لیگ ملک بھر سے کلین سویپ کریںگی اورکامیاب ہوکر دوبارہ ترقیاتی کاموں کا آغاز شروع کرینگے لسبیلہ کی عوام کے ساتھ مہر و محبت و خلوص کا رشتہ ہے . جام خاندان نے ہمیشہ عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور میں عوامی خدمت پر یقین رکھتا ہوں
ان خیالات کا آظہار انہوں نے لسبیلہ کی تحصیل لاکھڑا میں شمولیتی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے الیکشن کے سیزن میں عوام کو سبز باغ دکھا کر آکر کہتے ہیں کہ ہم اقتدار میں آکر ترقیاتی منصوبے لائیں گے مگر ہمیں وعدے کرنے کی ضرورت نہیں لسبیلہ میں ہم نے اپنے دور وزات میں بے شمار ترقیاتی کام اور بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کیا ہے جو زمین پر نظر آرہے لاکھڑا میں جو ہورہے ہیں اور جو ہوچکے ہیں وہ سب جام خاندان کی مرہون منت ہیں لاکھڑا ٹو اوتھل روڈ,لاکھڑا ٹو کانکی روڈ,چانکارہ سے اوبہ نمبر 3 تک واٹر سپلائی کے میگا پروجیکٹس سمیت ایسی کئی اسکیمیات ہیں جو کہ خود ہماری کارکردگی بیان کررہی ہیں جبکہ لاکھڑا میں مصروف ترین دن گزارا،نواب جام کمال خان عالیانی نے مانگیہ گوٹھ، منگیانی گوٹھ،صدوری،ہاڑہ موسیانی،ہاڑہ سیٹھار،ہاڑہ زوڑ و دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا جہاں مختلف گروپوں سے سینکڑوں لوگوں نے دیگر سیاسی گروپوں کو چھوڑ کر نواب جام کمال خان عالیانی کی سابقہ دور حکومت میں بہترین کارکردگی سے متاثر ہوکر مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا،
تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی نے لاکھڑا کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف لوگوں سے ان کے پیاروں کی وفات پر تعزیت بھی کی،جام کمال خام عالیانی کے دورہ لاکھڑا کے موقع پر مختلف سیاسی گروپوں سے مختلف قبائل کے لوگوں نے واجہ محمد بخش عرف واجہ مامن گنگو، چئیرمین وڈیرہ مولابخش گنگو اور وڈیرہ غلام نبی گنگو کی قیادت میں باقاعدہ جام گروپ میں شمولیت اختیار کی،شمولیت کرنے والوں میں ہاڑہ سیٹھار سے بزرگ شخصیت محمد بخش سیٹھار،غلام حسین سیٹھار،محمد حسن سیٹھار، محمد حسین سیٹھار، عالم خان سیٹھار،سفرخان سیٹھار، مولابخش سیٹھار،برسات سیٹھار، محمد امین مسور،عبدالغفور مسور،اللہ بخش لنگاہ،میر محمد سیٹھار،بابو خان سیٹھار،ناخواہ بنڈی خان سیٹھار،غلام محمد سیٹھار، مارو سیٹھار،آدم خان سیٹھار، پنھل خان،نوید احمد،عاشق علی سیٹھار، نواز علی سیٹھار،عزیز مسور،برسات سیٹھار،سفیر سیٹھار،ملاں محمد سیٹھار، نورمحمد سیٹھار و دیگر شامل ہیں،لاکھڑا دورے کے موقع پر سابق وزیراعلی بلوچستان نواب جام کمال خان عالیانی لاکھڑا کے عوام کے ساتھ گل مل گئے اس موقع پر جام گروپ کے ضلعی رہنماں سمیت سیاسی و سماجی و قبائلی شخصیات کثیر تعداد میں موجود تھے .
متعلقہ خبریں