بولان اور کوہلو میں بھی خاتون خودکش بمبار کی اطلاع، تھریٹ الرٹ جاری
کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈپٹی کمشنر بولان اور کوہلو کے دفتروں سے جاری کردہ الگ الگ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سیاسی جماعتوں اور آزاد قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے نامزد امیدواروں کو الیکشن کمپئین چلانے پر محتاط رہنے کو مطلع کیا گیا ہے۔ ڈی آر او ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد بلوچ نے تھریٹ الرٹ جاری کرتے ہوئے بولان کے این اے 254 اور پی بی 12 کے امیدواروں پر ذرائع کے مطابق مبینہ طور پر خاتون خودکش بمبار حملے کا خدشہ ہے تمام امیدواران جلسے جلوس، کارنر میٹنگز اور مپبلک مقامات میں ہجوم سے گریز کریں۔
دریں اثنا کوہلو میں خاتون خودکش بمبار کے موجودگی کے خدشہ کے تحت تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ڈی آر او پی بی 09 ڈپٹی کمشنر کوہلو نقیب اللہ کاکڑ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قومی اسمبلی حلقہ این اے 253 اور صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 09 کے امیدواروں پر مبینہ طور پر خاتون خودکش بمبار حملے کا خدشہ ہے تمام امیدواران جلسے جلوس، کارنر میٹنگز اور پبلک مقامات میں ہجوم و رش کرنے سے گریز کریں۔