بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان یونیورسٹی آف آئی ٹی اینڈ منیجمنٹ سائنسز کی چوری شدہ سروس بُکس برآمد کرلی گئیں۔پولیس کے مطابق یونیورسٹی کے تدریسی اور انتظامی عملے کی 40 سے زائد سروس بُکس گزشتہ ہفتے چوری ہوگئی تھیں۔
اس واقعے سے متعلق پولیس کا بتانا ہے کہ یونیورسٹی سے چوری شدہ سروس بُکس 2 ملازمین کے گھروں سے برآمد کی گئیں۔
پولیس کے مطابق دونوں ملازمین کو سروس بُکس کی چوری کے معاملے میں نامزد کیا گیا تھا تاہم اس کیس میں گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔