گلگت بلتستان: آج تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گلگت بلتستان میں آج تیسرے روز بھی شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔احتجاجی دھرنوں کے باعث شاہراہِ قراقرم گلگت پنڈی سیکشن اور گلگت ہنزہ سیکشن بند ہے۔
ہنزہ اور غذر سے لوگ گلگت پہنچ کر اتحاد چوک پر مرکزی دھرنے میں شامل ہو رہے ہیں۔شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث شہر کی تمام مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز بند ہیں۔
اندرونِ شہر پبلک ٹرانسپورٹ اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معطل ہے۔عوامی ایکشن کمیٹی کے کوآرڈینیٹر کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج اور دھرنے جاری رہیں گے۔