بلاول بھٹو لیاری سے الیکشن لڑنے کے بھی قابل نہیں، حافظ نعیم الرحمان
کراچی (قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ”جلسہ اعلان کراچی“کی تیاریوں و رابطہ عوام مہم کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں جماعت اسلامی سب سےبڑی جماعت بن کرسامنےآئےگی، پیپلزپارٹی نےقبضہ کرکےمیئربنایاہے، بلاول بھٹوخودلیاری سےالیکشن لڑنےکےقابل نہیں، بانی پی ٹی آئی نےبھی کراچی سےکاغذات جمع نہیں کرائےتھے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ کراچی سے مینڈیٹ لینے والی پارٹیوں نے کراچی کے لیے کچھ نہیں کیا، کراچی میں آپ کامینڈیٹ ہےتوالیکشن لڑنےسےکیوں ڈررہےہیں، کوئی بھی لیڈرکراچی کواون نہیں کرتا،نظراندازکردیتےہیں، جماعت اسلامی ہی کراچی کواون کرتی اورپشت پرکھڑی ہوتی ہے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ ظالم بھیڑیوں،درندوں کی وجہ سےہم اپنےبچےسمندرمیں نہیں پھینک سکتے، ہمارےسب بچےملک سےباہرروزگارکیلئےنہیں جاسکتے،ہم تعلیم دیں گے، جماعت اسلامی اس وقت25ہزارنوجوانوں کومفت آئی ٹی تعلیم دےرہی ہے، اجڑے ہوئے شہر کو پھر سے آباد کریں گے۔