ہمیں کہیں پر بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی: راجہ اظہر
کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما راجہ اظہر نے کہا ہے کہ ہمیں کہیں پر بھی پروگرام کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔
تحریک انصاف کے رہنما راجہ اظہر نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن ہمیں لیول پلیئنگ فیلڈ دے۔انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او پر تشدد کی مذمت کرتے ہیں، ہم نے ڈنڈے کی سیاست نہیں کی ہے۔