سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نیا ریٹ کیا ہے؟
کراچی (قدرت روزنامہ) پاکستان میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے سے زائد کی بڑی کمی دیکھی گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق کراچی، لاہور سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا ریٹ 1700 روپے گرنے سے 2 لاکھ 16 ہزار روپے ہو گیا۔
دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 1458 روپے کم ہو کر ایک لاکھ 85 ہزار 185 روپے ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 15 ڈالر کم ہو کر 2039 ڈالر فی اونس بتایا گیا ہے۔