صوابی : ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ ملی


صوابی(قدرت روزنامہ) خیبرپختونخوا کے شہر صوابی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی کوجلسے کی اجازت نہ ملی ۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے جلسہ گاہ سے کرسیاں ہٹادیں ، ایس ایچ او لیاقت شاہ کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی کو سکیورٹی خدشات کے باعث جلسے کی اجازت نہیں ہے، پی ٹی آئی ڈپٹی کمشنر سے اجازت لے ، پھر جلسہ کرے۔
پولیس نے کہا کہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی جلسے کی اجازت نہیں ہے، دوسری سیاسی جماعتوں کی طرح پی ٹی آئی بھی کارنرز میٹنگ کریں۔