نگہت صدیقی اور حامد رضا خان ترجمان الیکشن کمیشن مقرر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 ترجمان مقرر کیے گئے ہیں۔ای سی پی کی جانب سے جاری کیے گئے نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نگہت صدیقی اور حامد رضا خان ترجمان الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔
نگہت صدیقی ایڈیشنل ڈی جی جینڈر الیکشن کمیشن ہیں جبکہ حامد رضا خان کو ڈائریکٹر ایم سی او الیکشن کمیشن تعینات کیا گیا ہے۔