بلوچستان

پشین اور خانوزئی میں 27 سے زائد انسانی جانوں کا ضیاع ہونا سکیورٹی اداروں کیلئے سوالیہ نشان ہے ،کوئٹہ بار ایسوسی ایشن


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر ملک عابد کاکڑ ایڈوکیٹ ،جنرل سیکٹری چنگیز حئی بلوچ ایڈوکیٹ ،نائب صدر محمد عباس کاکڑ ایڈوکیٹ ،نائب،نائب صدر کچلاک سید نصیب اللہ آغا ایڈوکیٹ ،جوائنٹ سیکرٹری ملک احمد بلال کاکڑ ایڈوکیٹ ،فنانس اسداللہ اچکزئی نے اینے مشترکہ بیان میں پشین اور خانوزئی میں سیاسی دفاتر اور الیکشن کیمپ پر بڑی تعداد میں ہلاکتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت وقت سیاسی اکابرین ورکرز اور عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ملک میں الیکشن کا انعقاد پر امن طریقے سے کیا جاتا لیکن گزشتہ کئی دنوں سے حالات پر امن نظر نہیں آرہے ہیں
عوام اور ووٹرز میں ڈر اور خوف کا ماحول پیدا ہوا ہے۔ اگر الیکشن کے روز ڈر اور خوف کے باعث عوام ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے گھروں سے نہیں نکلے تو یہ جمہوریت کے لیئے نیک شگون نہیں۔ بڑی تعداد میں فورسز آج بھی وی آئی پی کلچر اور پروٹوکول کے کھاتے میں نظر آتی ہے لیکن عوام کو تحفظ دیتے ہوئے نظر نہیں آتی۔ اور ہمیشہ سیاسی اکابرین اور سیاسی ورکرز امن و امان نہ ہونے کی وجہ سے بھینٹ چڑھتے آرہے ہیں۔
عوام۔ سیاسی اکابرین۔ سیاسی ورکر ۔ کو تحفظ دینا ریاست کی اولین زمہ داری میں ہے۔ پشین اور خانوزئی کی ہلاکتوں کے خلاف کوئیٹہ بار تین روزہ سوگ کا مکمل طور پر اعلان کرتی ہے۔ اور مطالبہ کرتی ہے کہ الیکشن کا انعقاد پر امن ماحول میں کیا جائے۔

متعلقہ خبریں