پنجاب

مسائل کے حل کیلیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے، نواز شریف


لاہور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کے لیے ایک پارٹی کو اکثریت ملنا ضروری ہے۔نواز شریف نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان کے مسائل تب ہی حل ہوسکتے ہیں جب ایک پارٹی کو اکثریت ملے۔ ایک پارٹی کو پورا مینڈیٹ ملنا چاہیے تا کہ اس کا دوسروں پر دارومدار نہ ہو۔
ن لیگ کے قائد کا مزید کہنا تھا کہ قوم کو دیے گئے گالی گلوچ کلچر کا خاتمہ ہوگا ۔لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آئینگی اور مہنگائی کا ان شا اللہ خاتمہ ہوگا۔ پاکستان کے لوگ خوشحال زندگی بسر کرسکیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہی لوگوں کا خواب ہے جسے شرمندہ تعبیر ہونا چاہیے۔ لوگوں کے اس خواب کو بکھیرا گیاجس سے ہمارے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہوگیا۔ ہم ان شا اللہ اسے درست کرینگے۔ لوگوں کے حقوق انکے دروازے تک پہنچنے چاہییں جنہیں ہم ان شا اللہ پہنچائیں گے۔

متعلقہ خبریں