بلوچستان بھر میں عام انتخابات کا عمل پر امن طور پر جاری ہے، میر علی مردان خان ڈومکی
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)نگراں وزیر اعلىٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی کا کوئٹہ میں قائم پولنگ اسٹیشن کا دورہ، انتخابی عمل کا جائزہ لیا۔ بلوچستان بھر میں عام انتخابات کا عمل پر امن طور پر جاری ہے۔ عوام اپنا حق رائے دہی پر سکون طور پر استعمال کررہے ہیں ۔
بلوچستان نگراں حکومت نے امیدواروں اور ووٹرز کے تحفظ کے لئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔سیکورٹی کے لئے پاک فوج ، ایف سی، پولیس اور لیویز کے جوان بحالی امن پر معمور ہیں ۔
ذاتی طور پر انتخابی عمل میں تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں ۔ انتخابات کا عمل صاف شفاف اور پرامن طور پر پایا تکمیل کو پہنچے گا۔