نیویارک(قدرت روزنامہ) بلوم برگ نے کہا ہے حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے . عالمی جریدہ بلوم برگ کے ایشیا فرنٹیئر کیپیٹل کے فنڈ منیجر روچر ڈیسائی نے کہا ہے حکومت اکثریت سے بنے یا مخلوط، پاکستان کو نیا بیل آؤٹ پروگرام چاہیے .
انھوں نے کہا انتخابی نتائج جو بھی ہوں، آئی ایم ایف سے گفتگو اہم ہے . پاکستان کے بیرونی قرضوں کی صورتحال غیریقینی، غیرمستحکم ہے . اسے آئندہ 6 ماہ میں کئی ادائیگیاں کرنا ہیں، اسے لمبے عرصے کا بڑا قرض پروگرام چاہیے .
پاکستان اسٹاک ایکسچینج عالمی مالیاتی بحران سے بہت سستا بازار ہے . پاکستانی بازار کا قیمت اور آمدنی تناسب کم ترین سطح پر ہے، حصص قیمتوں میں سیاسی، اقتصادی خدشات شامل ہونے کے سبب پاکستان اسٹاک ایکسچینج سستا ہے . شرح سود آئندہ 9 سے 12 ماہ میں کم ہوسکتی ہے .