آر آوز غائب ہیں، فون بند ہیں، وہ گھروں میں بھی موجود نہیں، تیمور سلیم جھگڑا


پشاور (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ آر آوز غائب ہیں، ان کے فون بند ہیں اور وہ گھروں میں بھی موجود نہیں ہیں۔
الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پورے خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی نے سویپ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ فارم 45 کو سائیڈ پر رکھ کر انکے برعکس فارم 47 کا رزلٹ بنایا گیا ہے۔ میرے مخالف امیدوار کے 16 سو ووٹ کو بڑھا کر اس کو جتوایا گیا ہے۔
تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرے پاس سارے فارم 45 موجود ہیں، الیکشن کمیشن میں درخواست دے دی ہے۔انکا کہنا تھا کہ نور عالم خان کو بھی جتوادیا گیا، ہائیکورٹ میں پہلے ہی درخواست دے دی ہے۔