مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد ، پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کیساتھ اتحاد کرکے حکومت بنانے کیلئے پیپلز پارٹی نے بلاول بھٹو کیلئے وزارت عظمیٰ کا مطالبہ کر دیا۔مسلم لیگ ن کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق شہباز شریف سے آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے جمعہ کی رات کو ملاقات کرکے اتحادی حکومت بنانے پر گفتگو کی۔
ہفتے کومسلم لیگ ن کی قیادت کا اجلاس شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا ، جس میں وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف نے اپنی پارٹی کے ارکان کو بتایا کہ آصف زرداری نے بات کا آغاز ہی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنانے اور مرکزی وزارتی پورٹ فولیوز دینے کے مطالبے سے کیا۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے مزید بتایا کہ اس کے بدلے میں آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے حمایت کی پیشکش کی۔