سیاست میں انٹری دینے والی کنگنا رناوت وزیر اعظم بننے کا ارادہ رکھتی ہیں؟


ممبئی(قدرت روزنامہ)آنے والی فلم میں سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں انٹری دینے کے بعد اپنے سیاسی منصوبوں پر کھل کر بات کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والی ہیں۔
اب حال ہی میں صحافی نے اداکارہ سے سوال کیا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کرنے کے بعد کیا وہ اب حقیقی زندگی میں بھی وزیر اعظم بننا چاہتی ہیں؟
صحافی کےسوال کا جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ میں نے ابھی ایک فلم کی جس کا نام ’ایمرجنسی‘ ہے، اس فلم کو دیکھنے کے بعد میرا نہیں خیال کہ کوئی بھی مجھے وزیر اعظم کے طور پر قبول کرئے گا۔
واضح رہے کہ بھارت کی سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کی زندگی پر مبنی فلم ’ایمرجنسی‘کی ہدایت کاری خود کنگنا رناوت نے کی ہے جکہ اداکارہ اس فلم کی پروڈیوسر بھی ہیں۔
اس فلم کی کہانی کنگنا رناوت اور رتیش شاہ نے مشترکہ طور پر تحریر کی ہے۔ اس فلم کی مرکزی اداکاروں میں انوپم کھیر، شریاس تلپڑے، ماہیما چوہدری، ملند سومن اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک شامل ہیں۔ ان کی اس فلم کو 14 جون کو ریلیز کی جائے گی۔