پاور شیئرنگ فارمولا ، خواجہ آصف نے پہلی باری لینے کے ساتھ کیا تجویز دیدی
کراچی (قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ 3 سال میں ملک مستحکم کریں گے لیکن 3 سال بعد حکومت دوسری جماعت کو دینا دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔
“نجی ٹی وی کے پروگرام” آج شاہ زیب خانزادہ “کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ اکثریت ہمارے پاس ہے، وزارت عظمیٰ (ن) لیگ کا حق ہے، 3 سال میں ملک مستحکم کریں گے لیکن 3 سال بعد حکومت دوسری جماعت کو دینا دانش مندانہ فیصلہ نہیں ہوگا۔3 سال میں بہت سے ایسے اقدامات کرنا پڑیں گے جس سے بعض طبقات کی تکالیف بڑھیں گی، اکثریت ہمارے پاس ہے، (ن) لیگ کا حق بنتا ہے وزیراعظم ہمارا ہو، میاں صاحب کا جذبہ دیکھ کر میرا اعتماد بھی بحال ہوا۔