سرگودھا (قدرت روزنامہ)سرگودھا میں موٹر وے سیال موڑ کے قریب ٹائر پھٹنے سے ٹرک الٹ گیا، حادثہ میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے .
’ڈان نیوز‘ کے مطابق ریسکیو حکام نے بتایا کہ ٹرک میں سوار تمام افراد کوٹ مومن جارہے تھے کہ ٹائر پھٹنے کے سبب حادثہ پیش آگیا .
حادثے کے نتیجے میں ٹرک میں سوار 4 افراد موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہوگئے . ریسکیو حکام کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے .