پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں حصہ مانگ لیا


لاہور (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی نے پنجاب کے حکومتی امور میں اپناحصہ مانگ لیا۔ذرائع نے بتایا ہےکہ مسلم لیگ ن نے پنجاب میں اپنے نمبر پورے کر لیے، وہ کسی کی شراکت نہیں چاہتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی وفاق کی طرح پنجاب میں بھی وزارتیں نہیں چاہتی، تاہم وہ پنجاب کے حکومتی امور میں بھرپور حصہ چاہتی ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کی بیورو کریسی تک رسائی چاہتی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس حوالے سے پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ وہ پالیسی سازی میں شامل ہو۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یہ مؤقف بھی ہے کہ پنجاب میں اسے ترقیاتی اسکیموں میں حصہ دیا جائے۔