راولپنڈی(قدرت روزنامہ)آر پی او راولپنڈی سید خرم علی 15 دن کی بیرون ملک رخصت پر چلے گئے . ان کے فیملی سمیت برطانیہ روانہ ہونے کی اطلاعات ہیں اور وہ 2 مارچ کو واپس آئیں گے .
کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کی پریس کانفرنس اور انتخابات میں دھاندلی کے انکشافات کے بعد سوشل میڈیا پر آر پی او راولپنڈی کے اچانک منظر سے غائب ہونے کو سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ واقعہ سے جوڑا جانے لگا .
گزشتہ روز پنجاب انفارمیشن کی جانب سے کمشنر راولپنڈی کی پی ایس ایل کے بارے میں پریس کانفرنس کے دعوت نامے میں بھی کمشنر راولپنڈی سمیت آر پی او راولپنڈی کا ذکر کیاگیا تھا .
اس حوالے سے آر پی او آفس راولپنڈی کے حکام کا رابطے پر کہنا تھا کہ آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے الیکشن سے پہلے ہی ایکس پاکستان لیو اپلائی کررکھی تھی لیکن انھیں فوری چھٹی نہیں ملی اور الیکشن کے بعد کی رخصت منظور کی گئیں .
آر پی او راولپنڈی نے جمعہ کوآفس اٹینڈ کیا اور شام کو لاہور چلے گئے تھے جس کے بعد آر پی او راولپنڈی کا اضافی چارج سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کے پاس ہے .
تاہم حکام کا کہنا تھا کہ سید خرم علی لاہور سے فیملی کے ساتھ برطانیہ گئے یا نہیں یہ معلوم نہیں، ان کی چھٹی 15دن کی ہے امید ہے 2مارچ کو واپس آجائیں گے . ایکسپریس نے آر پی او راولپنڈی سید خرم علی سے براہ راست رابطہ کرنے کی کوشش کی گی لیکن ممکن نہ ہوسکا .