ڈالر کی قیمت میں اضافہ ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان
کراچی (قدرت روزنامہ)انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا جبکہ مسلسل مندی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی کی قدر میں 42 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 279 روپے 80 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کا ریٹ 279 روپے 38 پیسے پر بند ہوگیا تھا۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی آغاز ہوا ، تاہم کچھ دیر بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 491 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جس سے انڈیکس 60 ہزار354 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔