کراچی میں 7 سالہ ابان قتل کیس کا ملزم عدالت میں اعترافی بیان سے مکر گیا


کراچی(قدرت روزنامہ) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس میں ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا .
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو فیڈرل بی ایریا میں 7 سالہ آبان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی .

پولیس نے ملزم سفیان کو جسمانی ریمانڈ پورا ہونے پر پیش کیا . تفتیشی افسر نے بتایا کہ مقدمہ کے گواہ کا 164 کا بیان ریکارڈ کرلیا گیا .
گواہ نے عدالت کو بتایا کے ملزم نے میرے سامنے اقبال جرم کیا، لیکن عدالت میں اپنے بیان سے انکاری ہوگیا . اس کی اصل عمر کے تعین کرنے کے لیے ٹیسٹس کی رپورٹس تاحال نہیں آئی . اس کا نفسیاتی معالج سے معائنہ بھی کروانا ہے . اس معائنے میں 8 سے 10 دن لگیں گے .
عدالت نے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا . پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ تھانہ یوسف پلازا میں درج کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں