پشاور میں حوالہ ہنڈی میں ملوث گینگ گرفتار، سونے کی 9 اینٹیں برآمد


پشاور(قدرت روزنامہ)ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے سونے کی 9 اینٹیں برآمد کرلیں . ترجمان ایف آئی اے کے مطابق برآمد ہونے والے سونے کی مجموعی مالیت 2 کروڑ سے زائد ہے جنہیں بیرون ملک بھجوانے کا منصوبہ تھا .

گرفتار ملزمان میں شاہد اور حبیب اللہ شامل ہیں جن سے لاکھوں مالیت کی کرنسی بھی برآمد ہوئی .
ملزمان کو صرافہ بازار پشاور سے گرفتار کیا گیا جن سے مجموعی طور پر 65 لاکھ 20 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے . ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے . ان سے ہنڈی حوالہ اور غیر ملکی کرنسی سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا .
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں