کوئٹہ(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے نومنتخب اراکین نے گورنر کے لیے شیخ جعفر مندوخیل اور اسپیکر کے لیے راحیلہ حمید درانی کے نام اتفاق کرلیا .
بلوچستان میں حکومت سازی کے معاملات کے لیے مسلم لیگ پارلیمانی گروپ کا اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی صدر شیخ جعفر مندوخیل نے کی .
سابق وزیراعلیٰ جام کمال، راحیلہ درانی، سردار عبد الرحمان کھیتران، سلیم کھوسہ، عاصم کرد و دیگر شریک ہوئے .
اجلاس میں نو منتخب لیگی ارکان نے کہا کہ صوبائی کابینہ میں ن لیگ کو اہم وزارتیں اور مشیر کے عہدے زیادہ سے زیادہ ملنے چاہیں . اجلاس میں بعض لیگی ارکان نے بلوچستان عوامی پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا .