پیپلز پارٹی کا یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے سینیٹر یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق پی پی قیادت نے یوسف رضا گیلانی کو اس سلسلے میں آگاہ کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے قریبی کا کہنا ہے کہ وہ قومی اسمبلی کا حصہ رہنا چاہتے ہیں لیکن پارٹی انہیں چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔
پارٹی ذرائع کے مطابق پی پی سینیٹر نے اگر سینیٹ کی سیٹ چھوڑی تو اس پر دوبارہ پارٹی کا سینیٹر منتخب نہیں ہوسکے گا۔ پی پی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی نسبت سینیٹ کی نشست پارٹی کےلیے اہم ہے۔