تحریک انصاف کے وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اسد قیصر کی سربراہی میں تحریک انصاف کے وفد کی محمود خان اچکزئی سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔پی ٹی آئی کا اعلیٰ سطحی وفد محمود خان اچکزئی کی رہائشگاہ پہنچ گیا۔ اسد قیصر کی سربراہی میں وفد میں بیرسٹر سیف، منیر بلوچ، سردار خادم وردگ اور دیگر شامل ہیں۔ پی ٹی آئی وفد محمود خان اچکزئی سے الیکشن کے بعد کی صورتحال اور مبینہ دھاندلی بارے گفتگو کریگا۔