بزدار ٹو کی خدمت گزار کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں، فیصل واوڈا


کراچی(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بزدار ٹو کہنے پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما کے ردعمل کے جواب میں کہا ہے کہ میں بزدار ٹو کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ میں بزدار 2 کی خدمت گزار اور ذاتی کنیز کا جواب دینا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ اگر کسی قابل انسان نے بزدار 2 سے متعلق سیاسی سوال اٹھایا تو اس کا جواب ضرور دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ البتہ آپ کنیز کی اپنی زبانی ساری باتیں سن لیں، وہ درست کہہ رہی ہیں کہ اس ویڈیو بیان کے تحت کہ ابھی تو مسلم لیگ (ن)کی چیخیں نکلنا شروع ہوئی ہیں ابھی تو اور بھی نکلیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ڈیڑھ سال کی بات ہے حدیبیہ اور اتفاق فاونڈری کا کیس بھی کھلنا ہے، را سے لے کر ہر غلیظ الزام مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے بارے میں کنیز خود کہ رہی ہیں میں نہیں کہہ رہا۔