عمران خا ن نےخیبر پختون خوا اسمبلی میں سپیکر کے امیدوار کا تبدیل کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار عمر ایوب نے کہاہے کہ کے پی کے اسمبلی کے سپیکر کے امیدوار بابر سلیم ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق اس سے قبل پارٹی کے سینئر رہنما اسد قیصر کے بھائی عاقب اللہ کو پارٹی کی جانب سے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کیلئے نامز دکی گیا تھا لیکن عین موقع پر امیدوار تبدیل کرتے ہوئے بابر سلیم کو نامزد کر دیا گیا ۔

نجی ٹی وی نے ذرائع سے کہاہے کہ عمرایوب کی گزشتہ روز عمران خان سے ملاقات ہوئی تھی جس دوران یہ فیصلہ کیا گیا ، پارٹی میں عاقب اللہ کے سپیکر بننے پر تحفظات کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا گیاہے ۔