یہ اسمبلی نہیں کوئی اور ہی چیز ہے، فضل الرحمٰن کا اپوزیشن میں بیٹھنے کا اعلان
اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمیعت علمائے اسلام ( جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کا اعلان کردیا اور کہا ہے کہ صدر، وزیراعظم کے لیے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔
مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مجھے تو اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔
صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں۔ آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے آج نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا لیکن ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے، صدر، وزیراعظم اور اسپیکر سمیت کسی عہدے کے انتخاب کی ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔