خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین کا مخصوص نشستوں کیلئے احتجاج


پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کی سابق خواتین ارکان صوبائی اسمبلی نے مخصوص نشستوں کے حصول کیلئے اسمبلی میں احتجاج کیا۔
اسپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس سے قبل سابق اراکین اسمبلی سمیرا شمس، عائشہ بانو، رابعہ بصری، مدیحہ نثار،عائشہ نعیم نے اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے لئے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستیں ہمارا حق ہیں جو ہمیں دیا جائے۔
انہوں نے پلے کارڈٖز اٹھا رہے تھے جن پر الیکشن کمیشن، پی ڈی ایم اور چوروں ہمارا مینڈیٹ نہ چراؤ کے نعرے درج تھے۔