پاکستان

بلوچستان میں ہم جنگی قیدی ہیں،اختر مینگل کا قومی اسمبلی میں خطاب


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ گوادر کو ترقی کا جھومر کہتے ہیں اور وہ ڈوب رہا ہے، لوگوں کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر بھی دیتے تو بہتر ہوتا۔ اس کے علاوہ انہوں نے صحافیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ صحافی قلم کے ذریعے ہمیں راہ راست دکھانے کی کوشش کرتے ہیں،
امید تھی کہ وزیر اعظم پابند سلاسل صحافیوں کی رہائی کا اعلان کریں گے۔انہوں نے صدارتی امیدوار محمود خان اچکزئی کے گھر پر چھاپہ مارنے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہم سیاسی نہیں بلکہ جنگی قیدی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کی رہائی جلد عمل میں لائی جائے۔اختر مینگل نے کہا کہ میں نے کئیر ٹیکر حکومت کا نام انڈر ٹیکر رکھا تھا۔

متعلقہ خبریں