شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا کے ساتھ اپنے گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل


جام نگر(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے میگا اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارت کے ارب پتی تاجر مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی 3 روزہ تقریبات میں بالی ووڈ سمیت دنیا بھر کے سیلبیریٹز نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی اپنی فلم کے گانے پر بیٹی سہانا خان کے ساتھ ڈانس کرنے کی ویڈیو سب کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ وائرل ویڈیو میں شاہ رخ خان اپنی بیوی گوری خان اور سہانا خان کے ساتھ اسٹیج پر موجود ہیں۔

اسٹیج پر موجود گلوکار شاہ رخ خان کا فلم کا مشہور گانا ” چھمک چھلو” گا رہا ہے اور گانے پر شاہ رخ خان اپنی بیٹی سہانا خان کے ساتھ ڈانس کررہے ہیں۔ ویڈیو میں گوری خان بھی گانے کو انجوائے کرتی اور ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔
ویڈیو میں مشہور امریکی گلوکار اے کون اور بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بھی گانے پر جھومتے نطرآ رہے ہیں۔ ویڈیو کو اب تک ہزاروں افراد دیکھ اور پسند کرچکے ہیں۔