شبلی فراز منظر عام پر آگئے، صرف سانس لینے کا حق باقی ہے، پی ٹی آئی سینیٹر
پشاور(قدرت روزنامہ)سابق وفاقی وزیر اور کافی عرصے بعد منظر عام پر آنے والے تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ ایک سانس لینے کا حق باقی ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شبلی فراز نے کہا کہ مخصوص نشستوں کو چھوڑیں، کون کون سا حق نہیں چھینا گیا؟ صرف ایک سانس لینے کا حق باقی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مزید مہنگائی آئے گی کیونکہ مہنگائی لانا ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔عدالت عالیہ پشاور نے شبلی فراز کے مقدمات کی تفصیل کی فراہمی سے متعلق درخواست پر نیب سے تحریری رپورٹ 13 مارچ کو طلب کرلی ہے۔
عدالت میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اورایڈیشنل ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ شبلی فراز کے خلاف کے پی حکومت اور محکمہ اینٹی کرپشن کا کوئی کیس نہیں ہے، نیب میں بھی کوئی انکوائری نہیں۔