حکومتی عہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں، مشتاق غنی
پشاور(قدرت روزنامہ)سابق اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ حکومتی عہدے آنے جانے والی چیزیں ہیں۔پشاور سے اپنے بیان میں سابق اسپیکر نے کہا کہ بطور وزیر، اسپیکر اور نگراں گورنر کی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ بانی پی ٹی آئی نے اعتماد کیا۔
مشتاق غنی نے کہا کہ پارٹی قیادت سے کوئی شکوہ نہیں۔ ہم سب کا مقصد عوامی خدمت ہے، جس کا اصل مینڈیٹ لے کر اسمبلی میں آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی ذمہ داریوں کے ساتھ بھی اپنے لوگوں کی خدمت کی ہے۔ بطور رکن صوبائی اسمبلی بھی یہ سلسلہ اسی تسلسل سے جاری رہے گا۔ مشتاق غنی نے کہا کہ بطور رکن پارٹی کی نمائندگی اور اپنے لوگوں کے حقوق کیلئے صف اول کا کردار ادا کریں گے۔