عامر خان اور درشیل سفاری ’تارے زمین پر‘ کے بعد پھر ایک ساتھ جلوہ گر


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈ فلم ’تارے زمین پر‘ میں ایک ساتھ کام کرنے والے معروف اداکار عامر خان اور درشیل سفاری 16 سال بعد ایک ساتھ نظر آئے ہیں، لیکن یہ کوئی فلم نہیں بلکہ دونوں اداکار صرف ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں۔
اداکار درشیل سفاری نے اپنے انسٹاگرام پر ایک اشتہار شیئر کیا ہے، جس میں عامر خان ان کے دادا کا کردار ادا کرتے نظر آئے ہیں۔
اداکار درشیل سفاری کی شیئر کی ہوئی ویڈیو میں عامر خان کو درشیل سفاری کے دادا کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،عامر خان اشتہار میں ڈبل رول بھی ادا کررہے ہیں اور اپنا دادا بھی خود ہی بنے ہوئے ہیں، جو اپنی زندگی کے تمام مسائل کا حل تلاش کرتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک ڈانس پارٹی چل رہی ہے اور اداکار درشیل سفاری پریشان کھڑے ہیں، عامر خان ان سے پوچھے ہیں کہ ’ہیپی برتھ ڈے پُتر، ڈانس نہیں کررہا۔‘ جواب میں درشیل سفاری کہتے ہیں کہ ’کیا ہیپی دادو، ٹیم میں سیلیکٹ نہیں ہوا، فیورٹ کالج میں ایڈمیشن تک نہیں ملا۔‘
عامر خان درشیل سفاری سے کہتے ہیں۔’چپ اوئے‘ اور ساتھ ایک انرجی ڈرنک پینے کو کہتے ہیں، جس پر درشیل پوچھتے ہیں کہ ’اس سے کیا ہوگا، عامر خان کہتے ہیں کہ مائنڈ دار چارچ، باڈی چارج۔‘
اس سے قبل درشیل سفاری نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’یہ عامر کا ملٹی ویرس ہے اور ہم سب اس میں رہ رہے ہیں۔ 3 دن باقی ہیں۔‘
درشیل سفاری کی پوسٹ کے بعد شائقین عامر خان اور درشیل سفاری کے مداحوں کو امید تھی یہ یہ دونوں کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، لیکن جب یہ صرف ایک اشتہار میں ایک ساتھ نظر آئے تو انہیں مایوسی ہوئی ۔
ایک مداح نے لکھا کہ انہیں امید تھی کہ یہ ایک ایسی فلم ہوگی جس میں یہ جوڑی کام کر رہی ہے، جب کہ ایک اور نے تبصرہ کیا ‘آپ کو 16 سال بعد عامر خان کے ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگا۔’
کچھ لوگوں نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ یہ ایک اشتہار تھا، لکھا ‘عامر کے اشتہارات ہمیشہ میرے لیے ایک مختصر فلم کی طرح ہوتے ہیں، آپ دونوں کو ان تمام برسوں کے بعد ایک ساتھ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے۔‘
واضح رہے کہ عامرخان اور درشیل سفاری 16 سال قبل بالی وڈ فلم تارے زمین پر میں ایک ساتھ کام کیا تھا، جس میں عامر خان کو ایک استاد کا کردار ادا کرتے ہوئے دیکھا گیا اور بعد میں ان کے طالب علم(درشیل سفاری) کو ڈسلیکسیا کا شکار کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس وقت درشیل صرف 10 سال کے تھے۔
عامر خان حال ہی میں اپنی بیٹی ایرا کی شادی میں فلم میں درشیل کی ماں کا کردار ادا کرنے والی ٹسکا چوپڑا کے ساتھ بھی دوبارہ نظر آئے ہیں۔ درشیل سفاری نے تارے زمین پر کے علاوہ بم بمم بولے، زوکومون اور مڈ نائٹ چلڈرن جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دیکھا چکے ہیں۔