شیر افضل مروت کا مریم نواز پر اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما شیر افضل مروت نے مریم نواز پر اپنے قتل کی منصوبہ بندی کا سنگین الزام عائد کر دیا۔
اپنے ایک بیان میں شیر افضل مروت نے کہاکہ مریم نواز نے مجھے قتل کرنے کے لیے اجرتی قاتلوں کو رقم کی ادائیگی کی ہے۔
انہوں نے کہاکہ میرے قتل کے حوالے سے جو پلاننگ کی گئی اس کی ریکارڈنگ موجود ہے اور ہم تحقیقات کرنے والوں کو وہ فراہم بھی کریں گے۔
شیر افضل مروت نے کہاکہ اگر مجھے قتل کر دیا گیا تو ذمہ داری مریم نواز پر عائد ہوگی۔ کیونکہ انہوں نے ہی یہ ساری پلاننگ کی ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات عائد کرنے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے شاندانہ گلزار کو 15 مارچ کو طلبی کے نوٹس دے رکھے ہیں۔
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے مطابق جو الزام لگائے گا اسے ثبوت بھی دینا پڑے گا۔