امریکی و یورپی عوام نے فلسطینیوں کا مسلمانوں سے زیادہ ساتھ دیا، سینیٹر مشتاق احمد
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد نے کہا ہے کہ امریکا اور یورپ کے عوام نے غزہ اور فلسطین کے عوام کا مسلمانوں سے زیادہ ساتھ دیا۔جماعت اسلامی نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد نے غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے خود سوزی امریکا کا چہرہ بےنقاب کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی مذمت مگر ان کے عوام کی تعریف کرتا ہوں۔
مشتاق احمد نے کہا کہ امریکا اور یورپ کے عوام نے غزہ اور فلسطین کے عوام کا مسلمانوں سے زیادہ ساتھ دیا۔ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ کیا جائے۔ سینیٹر مشتاق احمد نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ٹی آئی اور ن لیگ اپنے رہنماؤں کے لیے جلسہ کرتی ہیں مگر اسرائیل کے خلاف نہیں۔